وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر کا ایران کے توانائی کے شعبہ کے بڑے گروپ میپنا کا دورہ

38

تہران۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر نے ایران کے توانائی کے شعبہ کے بڑے گروپ میپناکے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، میپنا کے سی ای او عباس آبادی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ خرم دستگیر کو میپنا کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے میپنا تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

خرم دستگیر خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں توانائی کے شعبہ میں میپنا کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ واضح رہے کہ میپنا گروپ ایران کی پاور انڈسٹری میں 50 فیصد کا حصہ دار ہے۔