23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے چیف آف نیول سٹاف وائس...

وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ملاقات کی جس میں قومی مفادات کے تحفظ کے لئے بحری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی بلیو اکانومی کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دیں گے،ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔وائس چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، میری ٹائم نمائش سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں