وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی وفد کے ہمراہ نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر آمد ،کامیابی پر مبارک باد دی

39
وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے گھر آمد، کامیابی پر مبارکباد
وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے گھر آمد، کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی وفد کے ہمراہ نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر آمد ،کامیابی پر مبارک باد دی ۔

ہفتہ کے روز وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ممبرانِ سندھ اسمبلی کے وفد نے نو منتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر پر ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد نے انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی پر مبارکباد دی ۔

وفد نے صادق سنجرانی کو سندھی اجرک پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ملاقات کے دوران سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔