اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت کی بہتر ی کے لئے بحری شعبے اور فوڈ سکیورٹی میں مضبوط تعاون پر زور دیا گیا اور فوڈ سکیورٹی لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی اور بحری ڈھانچے کو مزید بہتر بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سپلائی چین کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، بندرگاہوں کے ذریعےخوراک کی موثر نقل و حمل کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ سکیورٹی کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے، موسمیاتی تبدیلی زرعی پیداوار اور خوراک کی ترسیل پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580018