وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدرزیدی سے پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر انجیلا ایگلر کی ملاقات

56
سندھ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں صورتحال ابتر ہے، بلاول زرداری کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں: وفاقی وزیر علی زیدی کی حیدرآباد میں جلسے سے خطاب

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدرزیدی سے پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے ۔ ہفتہ کے روز یہ ملاقات علی زیدی کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان میری ٹائم شعبہ میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

اس دوران پاکستانی پورٹس کے حوالے سے امریکی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ کی ویڈیو کال کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے ۔

علی زیدی نے قائم مقام امریکی سفیر سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن انتخابات میں پاکستانی امیدوار کے لیے امریکی حمایت مانگی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے نیول اتاشی کیپٹن داریو کیبرس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نادر وڑائچ بھی موجود تھے ۔