اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدرزیدی سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی کے دفتر میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان گرین شپنگ کوریڈور کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند امریکی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر بھی بات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے میری ٹائم سیکٹر میں ورکنگ ریلیشن شپ کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔