وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو کی ملاقات

73

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو بدھ کو انکے دفتر میں ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کو پورٹ قاسم میں اگلے دس سال کی مدت کے لئے ٹیکس فری زون کی پیشکش کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر نے جاپان کے لئے پاکستان کے سمندری شعبے میں بے پناہ مواقعوںپر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں انسانی وسائل،ماہی گیری، سستی مزدوری اور زراعت کے معاملے میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔وفاقی وزیر نے بلیو اکانومی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی نہ صرف پاکستان کے لئے ترقی کے لیے نئی راہداری کھول رہا ہے بلکہ یہ جاپان کو بھی بہت بڑی سرمایہ کاری کی پیش کش کرتا ہے۔

علی زیدی نے جاپانی سفیر کو پاکستان کی طرف سے مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور گوادر اور پورٹ قاسم میں حالیہ ساحلی پیشرفتوں کی اہمیت کو واضح کیا۔انہوں نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم میں ایک بہت بڑی ترقی ہورہی ہے جس میں 150ملین سے 200 ملین کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

حکومت پاکستان آنے والے دو مہینوں میں مزید تین ٹرمینلز بنانے کا اعلان کرنے جارہی ہے جو جاپان کے لئے سرمایہ کاری کا بہت بڑا راستہ کھولے گی۔وفاقی وزیر نے جاپان کو ٹونا کی برآمد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چونکہ جاپان ٹونا کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے اور پاکستان جاپان کو وافر مقدار میں ٹونا فراہم کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے جو پاکستان اور جاپان دونوں کی معیشتوں کے لئے مزید نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔