وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سےمصرکے سفیر کی ملاقات

61
وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سےمصرکے سفیر کی ملاقات
وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سےمصرکے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سےمصرکے سفیر طارق دھروگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر کاشانی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے مصری سفیر کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی اور سویز کنال اتھارٹی کے مابین ہونے والے ممکنہ معاہدے پر گفتگو کی۔

مصری سفیر نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیااور گوادر پورٹ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے مصری سفیر کو گوادر پورٹ کے دورہ کی دعوت دی جو سفیر نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔