وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ازبکستان حکومت کے وفد کی ملاقات

250

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ازبکستان حکومت کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ بدھ کے روز ڈپٹی چیئرمین ازبکستان ریلوے اکمل کملوف کی سربراہی میں ازبکستان کے وفد نے وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزارت بحری امور کے سیکرٹری رضوان احمد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا اور دونوں فریقین نے مستقبل کے رابطوں کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ پربھی اتفاق کیا۔