اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پیzedi):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولونے ملاقات کی ہے ۔ وزارت بحری امور کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے او آئی سی کانفرنس سائیڈ لائن پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ترکی کے پاکستان میں سفیر احسان مصطفی بھی موجود تھے ۔