وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کاانتخابی حلقے کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

41

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بلال احمد غفار بھی علی زیدی کے ہمراہ موجودتھے ۔ علی زیدی نے وزیرِاعظم عمران خان کے (کراچی پیکیج) ایم این اے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر علی زیدی نےعوام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔