اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے مینگروز کا پودا لگایا ۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے چنہ کریک میں حال ہی میں قائم کیے گئے مینگرووز پارک میں مینگروز کا پودا لگایا۔ اس موقع پر بچوں اور عوام الناس نے بھی پودے لگائے۔ اب تک اس 8سو میٹر رقبے پر 4000 پودے لگائے گئے ہیں۔