وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے لئے تجاویزمانگ لیں

54

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے لئے تجاویزمانگ لیں۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ہماری بندرگاہوں کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے وزارت بحری امور کی طرف سے ٹرانس شپمنٹ سے متعلق ایک کانسیپٹ پیپر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ [email protected] پر ایک لنک شیئر کرتے ہوئے پالیسی کو باقاعدہ شکل دینے سے پہلے میری ٹائم سیکٹر برادری سے آراءکی درخواست کی۔ وزارت کے مطابق عام طور پر ٹرانس شپمنٹ ایک جہاز سے کسی کنٹینر کو آف لوڈ کرنے اور اسے دوسرے جہاز پر لادنے کے عمل کو کہا جاتا ہے۔ ایسی کوئی شپنگ لائن نہیں ہے جو پوری دنیا میں تمام بندرگاہوں کو ایک ہی خدمت پر محیط کر سکے اور اس وجہ سے خدمات کو تجارتی لین میں الگ کر دیا گیا ہے۔