لاڑکانہ ۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ کی صدارت سنبھالنے کے بعد لاڑکانہ سے شروعات کر رہا ہوں،ایم کیو ایم کے قائد کو بھی کہا تھا کہ کراچی تمہارا نہیں ہے،آصف زرداری کو بھی کہتا ہوں کہ سندھ تمہارا صوبہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ان سے ان کے کیے کا حساب ضرور لے گا، ہم بھی عمران خان کی قیادت میں ان سے حساب لیں گے زرداری کے دو پاؤں والے چوہے گندم کھا جاتے ہیں.7 سو ملین ڈالر کی گندم باہر سے منگوا رہے ہیں تاکہ بحران پر قابو پا لیں.
انہوں نے کہا کہ یوریا پر ہورڈنگ جہاں بھی ہو رہی ہے آصف زرداری کا ہاتھ ہے چینی مافیا کے پیچھے بھی آصف زرداری اور اومنی گروپ ہی ہیں یہ بھٹو کا شہر تھا آصف زرداری کا نہیں ہے.پیپلز پارٹی وہ نہیں رہی جو ماضی میں تھی ۔انہوں نے کہا کہ460 بلین کا پیکیج سندھ کو دیا، کچرا بھی وفاق اٹھاتا ہے، بسیں بھی ہم سے پیسے لے کر چلاتے ہو دس سالوں میں 12 ہزار ارب این ایف سی دیا کہاں گیا پھر بھی ہسپتال نہیں، اسکول نہیں ڈسپینسری نہیں یہ پیسے باہر بھیجے گیے غریب کے سر پر پاؤں رکھ کر انہوں نے اپنی ایمپائر کھڑی کی ہے ایک موٹر وے تک نہیں بنائی.وفاقی وزیر نے کہا کہ کاشتکاری کے لیے نہریں پکی نہیں کیں.
خورشید شاہ کی زمین پر کبھی پانی نہیں آتا.سندھی ٹوپی، اجرک اور خون کا رنگ لال ہے اب انقلاب لانا ہوگا آئندہ الیکشن میں آج کی پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کا ساتھ دیں ہمارا مقابلہ ڈاکو سے ہے، سی ایم زرداری کا منشی ہے اس کے کرپشن کے پیسے گنتا ہے لاڑکانہ والے اپنے حلقہ کے کاموں کی لسٹ دیں میں لڑ کر بھی پیسے لونگا اور کام کریں گے بڑے سیٹھوں سے بھیک مانگنی پڑی تب بھی یہاں کا کام کرواؤں گا کیونکہ ان لٹیروں سے کوئی امید نہیں عمران خان سے جو ایک اہم بات سیکھی ،وہ ہے خودی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ سر اٹھا کر چلو ایسے ظالم کے آگے سینہ تان کے چلو ایک ڈاکو نواز شریف کو بھگا دیا 20 سالوں سے جن فلیٹس میں رہ رہا ہے پھر بھی کہتا ہے میرے نہیں ہے.پورے پاکستان میں تین لاکھ لوگوں کو کتوں نے کاٹا 1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کا تعلق سندھ سے تھاانہیں ویکسین نہیں ملی.اس موقع پر عادل انڑ ،امیر بخش خان بھٹو، اراکین سندھ اسمبلی سدرہ عمران،عدیل احمد، ڈاکٹر سنجے اور دیگر موجود تھے۔ m.k.a