وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لال کی ملاقات

63

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لال نے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر درشن لال نے وفاقی وزیر بحری امور کا قلمدان ملنے پر قیصر احمد شیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔قیصر شیخ نے ڈاکٹر درشن لال کی ان کے آفس آمد پر شکریہ ادا کیا۔