وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے عید کی نماز اپنے آبائی شہر چنیوٹ میں ادا کی

90

چنیوٹ۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے عید کی نماز اپنے آبائی شہر چنیوٹ کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی،نماز کے بعد وہ عوام میں گھل مل گئے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔ ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،ضلع بھر کے 154 زائد مقامات پر فرزند توحید نے نما ز عید ادا کی۔

عیدکے بڑے اجتماعات مرکزی عید گاہ، تاریخی بادشاہی مسجد، تبلیغی مرکز،لائبریری پارک،اسلامیہ کالج گراونڈ،مسجد سعد ابی وقاص،مسجد بوہڑ والی،مدرسہ فتح العلوم،مدرسہ اشرف العلوم،مدرسہ درالعلوم المدینہ،مرکز فیضان مدینہ،جامعہ مسجد فاروقیہ،مدرسہ صاحب الزمان اور امام بارگاہ قصر زین العابدین میں ہوئے۔علماء کرام نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالی اور نماز کے بعد عالم اسلام کی حفاظت کشمیر،فلسطین اور ملک پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔

بعدازاں عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔ پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے تھے۔ نماز عید کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ نصب اور ایلیٹ فورس کی نفری تعینات تھی۔