وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں دو نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

85

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں دو نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ان پارکوں میں "فاطمہ لیڈیز پارک” (محلہ مشکی شاہ) اور "عرفان قیصر شیخ پارک” (نزد لاری اڈہ چنیوٹ) شامل ہیں۔سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل، مختلف محکموں کے افسران، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر بحری امورقیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ،پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل وفاقی وزیر کے سامنے پیش کئے۔

قیصر احمد شیخ نے شادی کے تحفہ کے طور پر خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات کا تعلق واپڈا، گیس، صفائی، صحت، اور شہری سہولیات سے تھا۔ قیصر احمد شیخ نے فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔مزید برآں مستحق مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں اور دیگر ضرورت مند افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔عوام نے قیصر احمد شیخ کی عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے ان کے مسلسل اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ قیصر احمد شیخ گزشتہ 10 سالوں سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں جس کے ذریعے وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ شہر میں دو نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پارکوں میں "فاطمہ لیڈیز پارک” (محلہ مشکی شاہ) اور "عرفان قیصر شیخ پارک” (نزد لاری اڈہ چنیوٹ) شامل ہیں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل، مختلف محکموں کے افسران، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہم چنیوٹ میں مزید پارک اور کھیل کے گراؤنڈ تعمیر کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صحت بخش اور خوشگوار تفریح کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ یہ منصوبے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔ مزید برآں وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر رؤف اعظم نے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی

جس میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جی سی یو ایف چنیوٹ کیمپس کے افتتاح پر بات چیت ہوئی ۔اسی ماہ اس کا افتتاح کیا جائے گا۔یہ اقدامات چنیوٹ کے عوام کے لئے قیصر احمد شیخ کی طرف سے ایک بڑی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو شہر کی ترقی و عوامی بہبود کے لئے ان کی مستقل کاوشوں کا مظہرہیں