وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

111
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی زیرصدارت اجلاس،اہم میری ٹائم اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے چیمبر کے عہدیداروں اور شہر کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

شیخ قیصر نے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔قیصر احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ان پٹ کے بغیر ملک ترقی میں آگے نہیں بڑھ سکتا،گروتھ بہت بہتر ہوئی ہے ہم تاجروں سے مل کر اس کو مزید آگے بڑھائیں گے،ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔