اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت کوہسار کمپلیکس کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کے روز منعقدہ اجلاس کے موقع پر کوہسار کمپلیکس کی خستہ حال عمارت کی فوری مرمت کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی، ماحول اور انفراسٹرکچر سے جھلکتی ہے،کوہسار کمپلیکس کی صفائی، ستھرائی و سکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،وزارتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مربوط اقدام ضروری ہے۔تمام وزارتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی
،اجلاس کے دوران مرمتی کاموں کی نگرانی کے لیے سپروائزری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،غیر فعال لفٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آگ بجھانے والے خراب آلے فوری تبدیل کرنے فائر ایگزٹ راستوں کی مکمل صفائی اور بحالی کی ہدایت کی گئی ہے۔