وفاقی وزیر بحری امور کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات

135
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا چنیوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام

چنیوٹ۔۔۔۔ 30 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات اورمیڈیا کے تعاون سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری، سنئیر صحافی ڈاکٹر ریاض شاہد، سنئیر صحافی عامر صدیقی اوملک محمد علی مشتاق بھی شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چنیوٹ شہر کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب نمایاں ہے۔ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچایا جا رہا ہے میڈیا کے تعاون سے عوامی شکایات کا ازالہ کرینگے۔ اس موقع پر صدر شاہد محمود چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب شہر کی خوبصورتی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قیصر احمد شیخ کا دست بازو ہے اور خوشی ہے کہ میڈیا کی نشاندہی پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔