اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےتخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نےکراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی حملہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی بزدلانہ حرکت ہے،پاکستانی قوم بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کرتی آئی ہے اور اب بھی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ کراچی وین حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دل افسردہ ہے،میں ان کےلواحقین سےاظہارتعزیت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی وین حادثے میں زخمیوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوں،بزدلانہ دہشت گرد حملوں سے پاکستان کے دشمن کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاک چین برادرانہ تعلقات دہشتگردانہ کارروائیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔