وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز ،نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ( این ڈی ایم اے ) ہیڈکوارٹرز ،اسلام آبادمیں نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر(این ای اوسی) کا دورہ کیا۔

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ( این ڈی ایم اے ) ہیڈکوارٹرز ،اسلام آبادمیں نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر(این ای اوسی) کا دورہ کیا۔

این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے این ڈی ایم اے افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا،وفاقی وزیر کو این ای او سی کے امور اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آفات کی پیشگی اطلاع، تیاری اور ہنگامی ریسپانس کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کو این ڈی ایم اے کے جدیدمصنوعی ذہانت پر مبنی نظام، قبل از وقت خطرات کی تشخیص اور تدارک کے لائحہ عمل ، نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی اقدامات اور رسک کمیونیکیشن کے مجوزہ نظام پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے موبائل این ای او سی اورمحفوظ تعمیراتی ماڈلزکا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے قومی سطح پرآفات سے نمٹنے کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے این ڈی ایم اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی استعداد اور قومی استحکام میں اضافے کے لیے اہم ہے۔