وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈاکا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

55

اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے ،ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب جاری رہے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے دور میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے پارلیمنٹ میں انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔