وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا کی واپڈا ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

105
APP92-20 LAHORE: November 20 - Federal Minister for Water Resources, Muhammad Faisal Vawda talking to media persons at WAPDA House. APP

لاہور۔20 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کے 25 سالہ پرانے مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں‘ پانی کی تقسیم کی مانیٹرنگ اور پانی چوری کی روک تھام کےلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے ٹیلی میٹری نظام نصب کیا جارہا ہے‘بلوچستان میں 10برسوں سے تاخیر کے شکار نولانگ ڈیم منصوبہ پر جلد کام شروع ہو ئے گا‘داسو ڈیم کا مسئلہ بھی حل ہونے کے قریب ہے‘بھارت کے ساتھ پانی کے مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں‘پاکستان اپنا پورا حق لے گا، 1991 ءکے واٹر اکارڈکو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وہ منگل کو واپڈا ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل کے حل کےلئے تعاون پرتمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا مشکور ہوں‘تمام حل طلب پانی کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ممبران کی کمی کے باوجودواپڈا کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں‘انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے‘منصوبہ میں 34 کروڑ روپے کی بچت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی جبکہ 10 سے 11 ارب روپے کی بچت زیر التواءپانی کے مسائل اور پراجیکٹس کی سیٹلمنٹ کے ذریعے کی گئی ہے جو گزشتہ پانچ سال سے تاخیر کا شکار تھے، اے ڈی بی اور ورلڈ بنک بھی منصوبوں کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔