13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیےریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت سٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کر دیئے گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت سٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے اس امر کو سراہا کہ قومی ادارہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی سے متعلق جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ریڈیو پاکستان اس وقت ملک کا واحد نشریاتی نیٹ ورک ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کو فوری معاونت اور مدد فراہم کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی نشریات شروع کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی مدد وبحالی کے لیے سرگرم امدادی اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ اور ضلعی فلڈ کنٹرول رومز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کے لیے سٹوڈیوز میں جدید خطوط پر لائیو کالز کا نظام بھی وضع کریں جہاں امدادی اداروں کے نمائندے متاثرین کی براہ راست کالز اور پیغامات سن کر انہیں بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کریں۔

انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے نمائندوں کو متعلقہ ریڈیو سٹیشنز پر بھجوائیں جہاں وہ سیلاب متاثرین کی براہ راست کالز اور پیغام سن کر انہیں رہنمائی فراہم کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں