وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

269

چوہدری مجید کی تعنیات کردہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میںالیکشن کی شفافیت پر بے شمار سوالات کھڑے ہوں گے، نگران سیٹ اپ کی عدم موجودگی اور وزیراعظم کے من پسند جانبدار افسران کی موجودگی میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد انتہائی مشکل ہو گا، ایسی اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ وزیراعظم چوہدری مجید نے اپنے وزراءپر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جو انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، انتخابات ہر صورت میں فوج کی نگرانی میں کرائیں جائیں،غیر جانبدار سرکاری افسران اور ضلعی انتظامیہ کا تقرر عمل میں لایاجائے
وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ چوہدری مجید کی تعنیات کردہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میںالیکشن کی شفافیت پر بے شمار سوالات کھڑے ہو جائیں گے، نگران سیٹ اپ کی عدم موجودگی اور وزیراعظم کے من پسند جانبدار افسران کی موجودگی میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ایک انتہائی مشکل عمل ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ ایسی سیاسی جماعت جس نے 2011ءکے الیکشن جعلی ووٹر لسٹوں کی مد د سے جیتے ۔ بعدازاں جن کا خاتمہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے دن رات کی محنت سے کمپیوٹرائزڈ لسٹیں بنوا کر کیا، ایسی سیاسی جماعت سے کچھ بعید نہیں کہ وہ اس مرتبہ دھاندلی کی کوئی اور راہ نکال لے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے جانبدار اہلکار اور افسران اس ضمن میں اپنا مذموم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ ایسی اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ وزیراعظم چوہدری مجید نے اپنے وزراءپر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جو انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات ہر صورت میں فوج کی نگرانی میں کرائیں جائیں اور اس کے علاوہ غیر جانبدار سرکاری افسران اور ضلعی انتظامیہ کا تقرر عمل میں لایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں کئی اضلاع سے ضلعی انتظامیہ کی جانبداری کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔