اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے جی این این ٹی وی سے منسلک صحافی صدر کشمیر بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اصغر حیات اور پی ٹی وی سے منسلک سنیئر صحافی حسن حیات کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔انجینئر امیر مقام نے اصغر حیات، حسن حیات اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔