- Advertisement -
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہےکہ سید علی گیلانی آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے،بھارتی مظالم کے باوجود انہوں نے تسلط تسلیم نہ کیا، ان کی قربانیاں کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
علی گیلانی کی برسی پر اپنے پیغام میں انجینئرامیر مقام نے کہا کہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ آج بھی کشمیریوں کا نعرہ ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ سے بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔
- Advertisement -