وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا 24 اپریل کا گلگت بلتستان کا دورہ ملتوی

251
Federal Minister Engineer Amir Moqam

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں اہم سرکاری مصروفیات کے باعث 24 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر جلد اپنے دورہ گلگت بلتستان کے نئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

دورے کے دوران وہ گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، کابینہ کے اراکین ، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے بارے میں اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔