اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر مسلم لیگ ن کے پی کے انجینئر امیر مقام سے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد و منظم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور حصہ لے گی اور وہاں حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی پارٹی امور کو دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ ن کے ہر ورکر کا تحفظ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھمبر میں دانش اسکول کاسنگ بنیاد رکھا ۔طارق فاروق نے وفاقی وزیر کو آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ا نہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں دانش اسکول کے افتتاح پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554054