وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان،آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے (آج) جمعرات کو یوم سیاہ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی، پاکستان بھارت کے …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان،آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے (آج) جمعرات کو یوم سیاہ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی، پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد میں روڑے اٹکا رہا ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو موثر انداز میں بے نقاب کیا ہے، بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ءکو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کیا، مجاہدین اور قبائلیوں نے جدوجہد کرکے آزاد کشمیر کو بھارت کے قبضہ سے آزاد کرایا، مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ میں 13 قراردادیں منظور کی گئی ہیں تاہم اقوام متحدہ ان قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔

Leave a Reply