23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر...

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

یوم آزادی اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے ہم نے اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر ان قوموں سے جانی جا سکتی ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں، یوم آزادی اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم نے اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ وہ پیر کو یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں ایک تقریب سے کر رہے تھے۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے بھی بھرپور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونے کے لئے فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے مسلمان اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبے اور بہادری کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے محکوم عوام 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود پاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار کےلئے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیںوہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوںکے باعث وہ دن دور نہیں جب آزادی کا سورج مقبوضہ کشمیر میں طلوع ہو گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں