وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں کامیابی کے بعد تمام شعبوں میں میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائے گی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں کامیابی کے بعد تمام شعبوں میںمیرٹ کی پاسداری کو …

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں کامیابی کے بعد تمام شعبوں میں میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائے گی
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں کامیابی کے بعد تمام شعبوں میںمیرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائے گی۔ انہوںنے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں میرٹ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں اور تمام تر آسامیوں پر میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مخص بدنیتی پر مبنی بھرتیاں کیں جس کا خمیازہ آج پوری آزاد کشمیرکی عوام کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت کے غیر منصفانہ طرز حکمرانی کے باعث آج آزاد کشمیر کے لائق اور ہنرمند نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے ملازمتوں پر بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کرنے کا بندوبست کرے گی تاکہ صرف حقدار اور مستحق امیدواران کو ملازمتیں مل سکیں اور وہ آزادکشمیر اور یہاں کے عوام کی خدمت کر سکیں۔

Leave a Reply