وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سکردو روانہ

143
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ اہم دورے پر سکردو روانہ ہو گئے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام خصوصی طور پر شہدا کی رہائش گاہوں پر جائیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

وفاقی وزیر شہدا کی قبروں پر بھی جائیں گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے۔اعلیٰ سرکاری حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہوں گے۔بعد ازاں وہ پارٹی قیادت اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔