اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے راولپنڈی سے پلندری جانے والی کوسٹر کے حادثے پر افسوس اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔