عباسپور ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ خوشحالی کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور خوشحالی کے دشمن اس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جسے 21جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی سے ناکام بنا دینگے ، مخالفین نے اپنے ادوار میں کشمیریوں کی کوئی خدمت نہیں کی اور 2011ءمیں دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چرایا ، اب 2011گزر چکا اب کوئی دھاندلی نہیں ہونے دینگے ، حکومت پاکستان 22ہزار اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے اور 21کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں ، کشمیر اور کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ،1931ءسے 2016ءتک کشمیریوں کی پانچویں نسل ہندوستان کے ساتھ نہ رہنے کا اعلان کر رہی ہے ۔ شہداءکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ موٹروے ریلوے لائن سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس پور میں حلقہ ایل اے 17میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا