ڈڈیال۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کی صورت میں خوشحالی کشمیری عوام کے گھر پر دستک دے رہی ہے جو ایک پرچی کی دوری پر ہے۔ پیر کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کو پی پی پی کو اپنی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا ڈڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
ڈڈیال۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کی صورت میں خوشحالی کشمیری عوام کے گھر پر دستک دے رہی ہے جو ایک پرچی کی دوری پر ہے۔ پیر کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کو پی پی پی کو اپنی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر ضرور سبق ملے گا۔ 21 جولائی کے بعد آزاد کشمیر کے ایک ایک روپے کا حساب ہوگا۔ 300 ارب روپے کا حساب ہر صورت لیں گے۔ نوازشریف کے وژن کی صورت میں خوشحالی کشمیری عوام کے گھر پر دستک دے رہی ہے جو صرف ایک پرچی کی دوری پر ہے۔آزاد کشمیر میں صاف شفاف اور پرمن انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی ہوچکی ہے۔








