وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہترین ذرائع ہی مستحکم اور مضبو ط پاکستان کی بنیاد بنیں گے۔ انہوںنے یہ بات پیر کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے رڑیانہ میں سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ یہ محمدنواز شریف کی …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہترین ذرائع ہی مستحکم اور مضبو ط پاکستان کی بنیاد بنیں گے۔ انہوںنے یہ بات پیر کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے رڑیانہ میں سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ یہ محمدنواز شریف کی وژنری قیادت ہی تھی کہ جس نے 90 کی دہائی میں پاکستان کو موٹروے کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے کامنصوبہ بنایا اور وہ جانتے تھے کہ یہ ایک منصوبہ ایسا ہے کہ جو پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنادے گااور پاکستان خطے کی ایک مضبوط معاشی طاقت کو طور پر جانا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اُس وقت کی اپوزیشن جماعتوںنے محمدنواز شریف کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا او ر اس سے متعلق اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اُس وقت کے ناقدین آج اپنے اپنے علاقوں میں موٹرویز کاجال بچھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کےلئے سرگرم ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ یہ منصوبے ہی اُن کے علاقوں کی ترقی کا بھی موجب بنیں گے۔

Leave a Reply