وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا تراڑ کھل میں جلسہ عام سے خطاب

174
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

تراڑ کھل(آزاد کشمیر) ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جعلی ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والی آزاد کشمیر حکومت کا دور ختم ہو چکا اور عوام ان کی بدترین کارکردگی اور کرپشن کے باعث آئندہ انتخابات میں انہیں شکست فاش دیںگے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو تراڑ کھل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ برجیس طاہر نے کہا کہ 2011ءکے عام انتخابات میں موجودہ آزاد حکومت جعلی ووٹوںاور پیسے کا ناجائز استعمال کر کے برسر اقتدار آئی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان پانچ سالوں میں آزاد کشمیرکی ترقی کےلئے کوئی کام نہیں کیا، ان کی دھاندلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے نتیجہ میں آج آزاد کشمیر میں ووٹوں کی تعداد بڑھنے کی بجائے 4لاکھ کم ہو گئی ہے۔