اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین، اقلیتوں اور بچوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے اور صوبائی حکومتوں سمیت گلگت، بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز پر عمل در آمد کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ جمعرات کو یہاں ” آج کسی کے حقوق کے لئے جدو جہد کریں“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ سیمینار 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے ینگ پارلیمنٹرینز فورم اور ڈنمارک کی حکومت کے اشتراک سے اسلام آباد میں جمعرات کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینٹر کامران مائیکل تھے ۔ جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفات خانہ کے کمرشل سیکشن کے سربراہ اسرار قریشی اعزازی مہمان تھے ۔ سیمینار میں وزارت انسانی حقوق کی جوائنٹ سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32801