وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے لارڈ طارق احمد کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

75
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 فروری ۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے منگل کو برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے لارڈ طارق احمد کی سربراہی میں برطانوی وفد نے ملاقات کی اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں بلاامتیاز انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق نئی قانون سازی سمیت زیادہ ضرورت موجودہ قوانین پر عملدرآمد اور ان سے متعلق آگاہی ہے جس کیلئے ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں، ہم نے پہلے وراثتی حقوق سے متعلق آگاہی مہم چلائی اور اب بچوں پر جنسی تشدد اور روک تھام سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے، ہم ملک میں غیر مسلموں کیلئے پرسنل لاء کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ صحافیوں کے تحفظ کے جامع بل پر کام جاری ہے، خواتین کے حقوق کے حوالہ سے ہم کام کر رہے ہیں، معاشرہ اور خاندان کی سطح پر خواتین اور بچوں کے حقوق سلب کئے جاتے ہیں، اس حوالہ سے سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے لارڈ طارق احمد نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی اور کام کو سراہا اور اپنی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔