وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے ویانا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

105

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے آسٹریا کے شہر ویانا میں مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ایک حملہ آور شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔