اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیر زادہ سے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی ( یواین ایف پی اے ) کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر بختیور نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران انہوں نے انسانی حقوق سے متعلقہ مختلف معاملات اور انسانی حقو ق میں پیش رفت کے لئے مشترکہ کوششوں کی حکمت عملیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار بھی موجود تھیں ۔