وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری کا سیمینار سے خطاب

102
APP117-27 ISLAMABAD: November 27 - Human Rights Minister Dr. Shireen M Mazari addressing at a seminar on “Remember the Invasion of Kashmir: How Youth Can Help End War”, arranged by Youth Forum for Kashmir. APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ کشمیریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ علامتی بیان بازی کی بجائے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں مضبوط مو¿قف پیش کیا جائے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر دھکیلنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاںیوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار ”بَیاددراندازی¿ کشمیر : جنگ بندی میں نوجوانوں کا کردار“ سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کےلئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں انہوں نے دنیا کے سامنے تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کی بنیاد پر جامع اور سفارشات پیش کیں۔