
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے صوبائی اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں صوبائی اسمبلیوں کے کردار کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صوبائی اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کریں اور ترجیحی بنیادوں پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری استحکام کے لئے انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔