اسلام آباد۔15نومبر(اے پی پی) حکومت نے ملک بھر کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں اسکا آغاز سنٹرل جیل فیصل آباد سے 69 قیدیوں کی رہائی سے شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اےسے سزا یا فتہ افراد جو …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر(اے پی پی) حکومت نے ملک بھر کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں اسکا آغاز سنٹرل جیل فیصل آباد سے 69 قیدیوں کی رہائی سے شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اےسے سزا یا فتہ افراد جو کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ سزا بھگت رہے ہیں ان کو آزاد کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان کے تمام صوبوں کا دورہ کر رہا ہوں اس کا آغا آج سنٹرل جیل فیصل آباد سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد کو دییت کے فنڈز سے رقوم کی اد ا ئیگی سے آزاد کر وائیں گے اس سلسلہ میں 69 قیدیوں کو رہائی دلوادی گئی ہے جو کہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے تھے انہوں نے کہا کہ ان جیلوں میں قید قیدیوں کی تربیت کے سلسلہ میں تربیتی کورسزکا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں سے آزاد ہونے والے قیدی معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں اور اپنے گھر والوں کیلئے راحت کا سامان بھی فراہم کر سکیں۔








