وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے \کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے کیلئے نمایاں پالیسیوں کا اجراءکیا ہے، آج پاکستان میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل ہے، وہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں او آئی …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے \کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے کیلئے نمایاں پالیسیوں کا اجراءکیا ہے، آج پاکستان میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل ہے، وہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراءکی چھٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس او آئی سی رکن ممالک کی ترقی میں خواتین کے کردار کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل ہے جو ملکی آبادی کا 51 فیصد ہیں۔ کامران مائیکل نے کہا کہ اسلامی ممالک میں سب سے پہلی خاتون وزیراعظم کا تعلق بھی پاکستان سے تھا جبکہ تعلیم کے شعبہ میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نامزد ہونے والی ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی ہے۔

Leave a Reply