اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس سے پہلے رمضان کے شروع میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز زبردستی مسجد کے میناروں تک گھس گئی تھیں اور اذان کو بند کردیا تھا۔ تب انہوں نے مسجد کے صحن میں فلسطینیوں کو روایتی افطاری سے روکا۔