وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اے این ایف کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی

330
وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی سے امریکی وفد کی ملاقات،انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون بارے بات چیت کی

پشاور۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو اور فورس کمانڈر اے این ایف خیبرپختونخوا بریگیڈیئر عبد المنان نے اے این ایف کے شہید ہونے والے اہلکار کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ان کے آ بائی گائوں ایبٹ آباد میں ادا کر دی گئی ۔کانسٹیبل آ صف زیب پولیس سٹیشن اے این ایف ڈیرہ اسماعیل خان کے سامنے 24 اپریل 2022 کو دوران ڈیوٹی نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔شہید کی نماز جنازہ میں سول و ملٹری افسران سمیت علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔