اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے حلقہ این اے120 کے ضمنی انتخاب میں محمدنوازشریف کی بھرپور ترجمانی کرنے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی بھرپور منصوبہ بندی اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز اورمسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سہرامریم نواز کے سَر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور بھرپور الیکشن مہم کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کو کامیابی دلوائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ محمدنوازشریف ہی اُن کے حقیقی سیاسی رہنما ہیں جن سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی وابستہ ہے ۔